Contact Us | About Us | DMCA | Terms of Use | Privacy Policy

وہ مثبت خبریں جو میڈیا نے نہیں دکھائیں،مخدوم شہاب الدین کا ویڈیو لاگ


-2
Pakistan's Prime Minister Imran Khan speaks during a rally in Muzaffarabad on September 13, 2019. - Pakistani prime minister Imran Khan branded his Indian counterpart Narendra Modi "cowardly" on September 13 and promised to raise Delhi's decision to strip Indian Kashmir of its autonomy at next week's UN General Assembly. (Photo by Aamir QURESHI / AFP)

وہ اچھی خبریں جو میڈیا نے نہیں دکھائیں۔۔مخدوم شہاب الدین کا ویڈیو لاگ

اپنے ویڈیو لاگ میں مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ ہمارا میڈیا ہمارے سامنے بہت سی خبریں رکھتا ہے لیکن بہت سی خبریں چھپا جاتا ہے۔ مخدوم شہاب الدین نے ان خبروں کی تفصیلات بتادیں جنہیں میڈیا نے بجائے عوام کو دکھانے کے چھپائے رکھا۔

مخدوم شہاب الدین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 14 دنوں میں دو بڑے ڈیموں کا افتتاح ہوا،گزشتہ دنوں 3 جولائی تک تین کروڑ ڈالر کے قرضے واپس کئے گئے، جولائی میں طلب سے زیادہ بجلی سسٹم میں موجود ہے، ملک میں کرونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔ وزیراعظم کے سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کی دنیا تعریف کررہی ہے اور انکی تقلید کررہی ہے۔

 

https://www.facebook.com/watch/?t=0&v=710376436411480

 

مخدوم شہاب الدین نے مزید کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا، تجارتی خسارے میں 10 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے، اگلے مہینے پاکستان میں 8 ملکی ٹوررزم کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ کویت کیساتھ پاکستان کا معاہدہ ہوگیا ہے اور کویت پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کو نوکریاں دے گا۔

مخدوم شہاب الدین کے مطابق آئی ٹی ایکسپورٹس میں 26 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔فلپائن نے پاکستان سے سیمنٹ امپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ورلڈرینکنگ پاسپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ کی 6 درجے بہتری ہوئی ہے، ایف بی آر نے ٹیکس ہدف حاصل کرلیا ہے۔ پاکستان نہ صرف ونٹی لیٹر بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے بلکہ اسے ایکسپورٹ کرنے کی بھی تیاری شروع کردی ہے۔

مخدوم شہاب الدین کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وبا کے باوجود پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیا کی تیسری تیز ترین مارکیٹ بن گئی ہے۔ ٹڈی دل کا کامیابی سے خاتمہ کردیا گیا جس سے انڈیا اور دیگر ممالک نبردآزما ہیں۔ تمام انکوائری رپورٹس کو پبلک کردیا گیا ہے، صدر مملکت نے اپنے بجٹ میں 59 کروڑ اور وزیراعظم نے 10 کروڑ کی بچت کرکے واپس خزانے میں جمع کرادی ہے۔پہلی مرتبہ احساس پروگرام کے تحت غریبوں میں 162 ارب روپے تقسیم کئے گئے اور کرونا وبا کے دوران احساس ایمرجنسی پروگرام سے کروڑوں افراد مستفید ہوئے۔

مخدوم شہاب الدین کا کہنا تھا کہ بات یہ ہے کہ ہم منفی خبروں کو ہی سننا پسند کرتے ہیں اور منفی خبروں کو ہی آگے شئیر کرتے ہیں۔ اگر کوئی کا کوئی غلط اقدام ہے تو اس پر تنقید لازمی کی ہے لیکن اگر حکومت کا کوئی مثبت اقدام ہے تو اسے بھی پوری ایمانداری کیساتھ عوام کے سامنے لایا جائے اور یہ عوام کا بھی فرض ہے کہ ایسی خبروں کو مزید لوگوں تک شئیر کریں کیونکہ یہ مثبت چہرہ اور مثبت امیج ہے جسے ہم نے آگے لیکر چلنا ہے۔


Like it? Share with your friends!

-2
The Groucho

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Contact Us| About Us | DMCA | Terms of Use | Privacy Policy